پاکستان
محسن نقوی علی امین کے قدموں میں بیٹھ گۓ: گوہر ایوب
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ محسن نقوی پھنس گئے تو علی امین گنڈاپور کے پیروں میں بیٹھ گئے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو خیبر پختون خوا کی ضرورت پڑی تو یہاں منہ اٹھا کر آ گئے۔
عمر ایوب نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی گرفتاری کی کوشش کی گئی، علی امین گنڈاپور ان کو معاف کر دیں گے مگر ہم محسن نقوی کو معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی ان خاندانوں سے معافی مانگیں، ان کے احکامات پر ہمارے لیڈرز جیل میں ہیں، محسن نقوی نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو براہِ راست آرڈر دیے۔
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ اس لیے گزشتہ روز آئی جی سے اختیارات لے لیے گئے ہیں۔