پاکستان

گورنر خیبرپختونخوا نے مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی

گورنر خیبرپختونخوا نے مشال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دیگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشال اعظم یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی کے عہدہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔تھلوچی نیوز کے مطابق، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے گورنر کو مشال اعظم یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدہ سے ہٹانے کی سمری ارسال کی گئی تھی، جس میں گورنر سے اس فیصلے کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے سمری پر دستخط کرتے ہوئے مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی اور منظوری کے بعد سمری واپس وزیر اعلیٰ کے دفتر کو ارسال کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com