پاکستان

بھارتی اداکارہ تونیشا شرما نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی

ممبئی: بھارتی فلم اور ڈرامے کی معروف اداکارہ تونیشا شرما نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے تونیشا شرما کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے بھارتی ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کی۔

پولیس کے مطابق اداکارہ نے سیٹ پر خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کی، انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

تونیشا شرما نے ٹی وی شو ’بھارت کا ویر پتر مہارانہ پرتاب‘ سے اپنے اداکاری کے سفر کی شروعات کی۔

انہوں نے چکرورتن اشوکا سمراٹ، گبر پونچھ والا، شیر پنجاب، مہاراجا رنجیت سنگھ ، انٹرنیٹ والا لو اور عشق سبحان اللہ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکارہ کئی بھارتی فلموں میں مختصر کردار میں نظر آئیں، جن میں فتور، بار بار دیکھو، کہانی 2 اور سلمان خان کی دبنگ 3 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com