پاکستان
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی بحران کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق اجلاس کل صبح وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا، جس میں امن و امان اور سیاسی حالات پر تفصیل سے غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، وفاقی کابینہ کے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔