پاکستان

چیف جسٹس کی حلف برداری: سپریم کورٹ سے مہمانوں کی فہرست طلب

اسلام آبا د(سب نیوز )نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر نے حلف برداری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا اور مہمانوں کی فہرست مانگ لی۔جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان حلف برداری کی تقریب میں ڈھائی سے تین سو مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ ایوان صدر نے سپریم کورٹ سے کل تک مہمانوں کی فہرست مانگ لی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی 25 اکتوبر جمعے کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ صدر مملکت نے جسٹس یحیی آفریدی کی بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحیی آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی تھی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com