پاکستان
عظمیٰ بخاری کی ویڈیو سے صنم جاوید خان کی بہن کا کیا تعلق ہے؟
فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلک جاوید نے حلف دیا اس کا ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری بھی آکر حلف دیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ میری اور میری بیٹی کی زندگی خطرے میں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے جمعرات کو اٹھایا گیا تھا اور وحدت کالونی تھانے میں ایس ایچ او غلیظ گفتگو کرتا رہا۔