پاکستان
شہباز شریف سالگرہ کہاں منائیں گے؟ وہ کتنے سال کے ہو گۓ؟
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج 73 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے زندگی کی 73 بہاریں دیکھ لیں، آج وہ اپنی سالگرہ امریکا میں منا رہے ہیں.
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے 5 روزہ اعلیٰ سطحی اجلاس آج سے امریکی شہر نیویارک میں شروع ہو رہا ہے
اس اجلاس میں شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، اجلاس 27 ستمبر تک جاری رہے گا، اس دوران وزیرِاعظم کئی دیگر اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
ان کے پروگرام میں عالمی رہنماؤں، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور پاکستانی تارکین وطن کے ارکان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہوں گی۔