پاکستان

شہباز شریف یا ن لیگ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف یا ن لیگ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں، ن لیگ کا دور جب آتا ہے تو مہنگائی کم ہو جاتی ہے اور روزگار بڑھ جاتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ کی حکومت آتی ہے تو فارن پالیسی ٹھیک ہو جاتی ہے، عام لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہو جاتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے نو ماہ میں معاشی اعشاریہ بہترین جا رہے ہیں، ساڑھے 6 سال بعد افراط زر کم ہو کر 4.9 پر آگیا ہے، افراط زر نیچے آتا ہے تو معشیت میں بہتری آتی ہےن لیگی رہنما نے کہا کہ اب تو انڈسٹری بہتر ہو رہی ہے اور روزگار مل رہا ہے، زراعت، آئی ٹی یوتھ پروگرام، خدمت کارڈ یا اقلیت ہر شعبے میں عوام مرکز ہے، کل پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو اسکالر شپ دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں کمی آتی ہے تو ٹیمیں کرایہ کم کرواتی ہیں، اسموگ پر 9 ماہ میں جو کام ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، مارچ میں مریم نواز نے اجلاس میں تمام شعبہ جات کو ٹارگٹ دیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے ہم بھٹوں کو سیل کرتے تھے، اسموگ ختم ہوتے ہی وہ پھر کام کرنا شروع کر دیتے تھے، ایک ہزار بھٹے، انڈسٹری میں 219 یونٹ گرائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ قصور کا بھٹہ میں نے خود جا کر گروایا کیونکہ وہ بااثر گروپ کا تھا

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com