دنیا

نیک نیتی کیساتھ مذاکرات کیے جائیں تو جوہری پروگرام پر بات چیت کیلیے تیار ہیں؛ ایران

تہران: ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے بین الاقوامی تعلقات میں ایک “تعمیری” آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ اگر تمام شرکاء نیک نیتی سے کام کریں تو ان کا ملک جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے مزید کہا ہے کہ ہماری حکومت مغربی ممالک سمیت ہر ملک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن یہ دوطرفہ ہونا چاہیے۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اسرائیل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نسل کشی، مظالم اور انسانیت کے خلاف جرائم شرمناک ہیں اور یہ جارحیت اب فلسطینی سرزمین کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی کی جارہی ہے۔
ایرانی صدر پیزشکیان نے کہا کہ ہم سب کے لیے امن چاہتے ہیں اور کسی بھی ملک کے ساتھ تنازع کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ایران جنگ کی مخالفت کرتا ہے اور یوکرین میں فوجی تنازع کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتا ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com