پاکستان

صوبائی انٹرا پارٹی الیکشن کےلیے سکھر جانے والے جے یو آئی کے مرکزی الیکشن کمشنر پی آئی اے پرواز سے آف لوڈ

لیہ (اسامہ سعد سے )پی آئی اے کے کراچی سے سکھر جانے والےطیارے سے جے یو آئی رہنماؤں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے آج صوبہ سندھ کے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کےلیے کراچی سے سکھر جانے والے چیف الیکشن کمشنر عطاء الحق درویش اور ان کے معاون ناصر محمود کو ٹکٹ ہونے کے باوجود جہاز سے اتار دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ ٹکٹ ہونے کے باوجود بلیک پر ہماری نشستیں دوبارہ فروخت کر دی گئیں ۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق بعض مسافروں کو جہاز پر لوڈ کم کر نے کے لیے آف لوڈ کیا گیا۔ عطاء الحق درویش نے قومی ائیر لائن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com