پاکستان

پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم” کے تحت میڈیم کاروبار کے لیے قرضے فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ بزنس کارڈ سکیم کے ذریعے ایک سے دس لاکھ روپے تک کے قرضے دیے جائیں گے۔ اس سکیم کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لیے جامع پلان طلب کر لیا ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے قرضے دیے جا سکیں۔ سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لیے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لیے الگ زون مختص کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد تین ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا۔”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم” کے تحت قرض کی مدت پانچ سال تک ہو گی، تاہم کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10 ایریاز میں ادائیگی کے لیے استعمال نہیں ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com