پاکستان

حریم شاہ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ وہ کس پارلیمنٹ کا حصہ بننے کےلیے کوشاں ہیں؟

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔
حریم شاہ نے رواں سال کے آغاز میں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔
اب حال ہی میں اُنہوں نے’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے برطانیہ کی سیاست میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا ہے اور برطانوی میں ہونے والے حالیہ الیکشن کے دوران لبرل ڈیموکریٹس کے لیے مہم بھی چلائی۔حریم شاہ نے بتایا کہ میں نے برطانیہ میں لبرل ڈیموکریٹس کام کا آغاز کیا ہے اور میں لبرل ڈیموکریٹس کی مشکور ہوں کہ اُنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور اپنی پارٹی کا حصہ بنایا۔
اُنہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں لبرل ڈیموکریٹس کی توقعات پر پورا اتروں گی اور اس ملک میں رہتے ہوئے اپنا بہتر کردار ادا کر سکوں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ درحقیقت میں پاکستانی ہوں اور پاکستانی ہونے کی حیثیت کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر یہاں کی سیاسی جماعت کے لیے کچھ کرنا میرے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس پارٹی میں میرے کچھ دیگر دوست بھی کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ اس پارٹی کے لیے بہت سے پاکستانی بھی کام کر رہے ہیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ مجھے تعلیم کے حوالے سے برطانیہ اچھا لگا اور مجھے یہاں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ بھی مل گیا اور اب میں یہاں ایل ایل بی کر رہی ہوں۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ میں میری تعلیم، رہائش یہاں تک کہ کالج کے لیے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی برطانوی حکومت اُٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com