پاکستان

رعنا انصار کا بیٹا حادثے میں چل بسا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں کار حادثے میں ایم کیو ایم کی رکنِ قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا شاہ زیب جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ صبح سویرے کلفٹن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جب کار الٹنے کے بعد فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں شاہ زیب کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا ہے۔
نوجوان شاہ زیب سر پر چوٹیں آنے کے باعث جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شاہ زیب کے اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا تھا جس پر ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
اہلِ خانہ کے مطابق سید شاہ زیب نقوی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاء عسکری 4 کی مسجد میں ادا کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com