پاکستان

جے یو آئی کے مبینہ لاپتہ سینٹر کہاں پہنچ گۓ؟

سلام آباد (آئی پی ایس )جمیعت علما اسلام (جے یو آئی)کے مبینہ لاپتہ سینیٹر عبدالشکور پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں۔ سینیٹر عبدالشکور کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر سے آ رہا ہوں۔یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادیوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ چلیں گے اور آپ کے ساتھ کئے گئے فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمارے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی ابھی پارلیمنٹ ہاوس پہنچ رہے ہیں۔جس کے بعد جے یو آئی کے سینیٹرعبدالشکور پارلیمنٹ ہاوس پہنچے اور وہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا دباو نہیں ہے، میرے کچھ مسائل تھے جو حل ہوگئے ہیں۔سینیٹر عبد الشکور نے کہا کہ میں اسلام آباد میں نہیں تھا ابھی یہاں پہنچا ہوں، مولانا سے ملاقات کے بعد غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com