پاکستان

کیا چیف جسٹس کی تعیناتی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفیکشن درست ہے؟؟؟

وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جسٹس منصور علی شاہ کے بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔اعلامیہ وزارت قانون و انصاف کے مطابق سوشل میڈیا پر جسٹس منصور علی شاہ کا چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔خیال رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج ہیں اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com