یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی ریسکیو آپریشن ختم
تھلوچی نیوز کے مطابق، یونان میں تین مختلف کشتی حادثوں میں مزید 35 پاکستانیوں کی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یونانی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن ختم کر دیا ہے، جس کے بعد تمام لاپتہ افراد کو مردہ تصور کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، لیبیا میں ابھی بھی کم و بیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں جو یورپ جانے کے خواہشمند ہیں۔ یہ افراد مختلف پاکستانی اور لیبیا کے ایجنٹوں کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان افراد نے قانونی طور پر پاکستان سے ویزہ حاصل کر کے لیبیا پہنچے ہیں۔دوسری جانب، فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے کے بعد مبینہ انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور پھالیہ سے ایک انسانی اسمگلر محمد حسن کو گرفتار کر لیا ہے۔