پاکستان

بی آر ٹی پشاور میں چوری کی کتنی وارداتیں ہوئیں؟

پشاور میں بی آر ٹی سروس میں رواں سال چوری کی وارداتوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، پشاور کے 9 تھانوں کی حدود میں یہ چوری کے واقعات ہوئے، جن میں تھانہ خان رازق میں 5، ٹاؤن اور غربی میں 4، 4 کیسز درج کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ شہید گلفت میں 4 اور حیات آباد کی حدود میں چوری کے 3 واقعات پیش آئے۔ ان چوریوں میں بی آر ٹی کے مسافروں سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد رقم، ڈھائی تولے سونا اور 18 موبائل فونز چوری ہو گئے۔پولیس کے مطابق، چوری کی وارداتوں میں ملوث 8 خواتین سمیت 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے 3 لاکھ سے زائد رقم اور 17 موبائل فون برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com