پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چار عہدیداروں کو معطل کر دیا

لیہ: پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے صدر میر اصف خان دستی اور قاضی احسان اللہ خان جنرل سیکرٹری نے نے پارٹی ڈسپلن اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزام میں اپنے چار عہدیداروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردئے جنہیں صوبائ جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے معطل کر دیا معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈویژنل جنرل سیکرٹری قاضی احسان اللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے احتساب کے عمل کے طور پر یہ اہم فیصلہ کیا ہےمعطل ہونے والے عہدیداروں میں ضلعی صدر ڈیرہ غازی خان بہرام خان بزدار، تحصیل صدر منظور لنڈ اور پی وائی او کے ڈویژنل صدر حافظ جہانگیر مہوٹا شامل ہیں ان تمام افراد کو جواب دینے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہےصدر جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی سید احمد محمود کی جانب سے ڈاکٹر اشو لال صدر کلچرل ونگ جنوبی پنجاب کی معطلی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہےقاضی احسان اللہ خان نے مزید کہا کہ اگر ان عہدیداروں نے 15 دن کے اندر پارٹی کو تسلی بخش جواب نہ دیا تو ان کی جگہ نئے عہدیدار مقرر کر دیے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com