پاکستان
سندھ میں ٹرین نے 20 بکریوں کو کچل دیا
نوشہرو فیروز میں محراب پور کے قریب 2 مختلف مقامات پر ٹرین کی زد میں آ کر 20 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔ریلوے پولیس کے مطابق جب چرواہا بکریوں کو ریلوے لائن کراس کروا رہا تھا تو بکریاں ٹرین کی زد میں آ گئیں۔
اس حوالے سے چرواہے نے بتایا ہے کہ یہ جانور قربانی کے لیے تیار کیے جا رہے تھے، جن کی ہلاکت سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔