پاکستان

مریضہ کو چیک کرنے کےلیے جانے والے ڈاکٹر کی ویڈیو بنا لی گئ: بلیک میلنگ کے شکار ڈاکٹر کا پولیس سے رجوع

اٹک (اسحاق گل) میں ڈاکٹر کو بلیک میل کرنے پر لڑکی سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ مریضہ لڑکی نے بتایا کہ وہ بیمار ہے، کلینک نہیں آسکتی، دوائی گھر پر دے جائیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر پہنچا تو بیٹھک کا دروازہ کھلا تھا، لڑکی نے اندر بلا لیا۔ درج ایف آئی آر میں ڈاکٹر نے کہا ہے کہ بیٹھک میں گیا تو 4 افراد پولیس کی وردی میں اندر آ گئے۔ ڈاکٹر نے ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ وہاں میری نازیبا ویڈیو بنائی گئی، بلیک میل کر کے 95 ہزار روپے چھین لیے، مزید ڈھائی لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com