پاکستان

بشری بی بی کا احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ،قیادت کون کرے گا؟نام سامنے آ گیا

پشاور (آئی پی ایس )ایک طرف بشری بی بی نے پی ٹی آئی احتجاج میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے تو دوسری جانب باقی پی ٹی آئی قیادت عوام کو متحرک کرنے میں مصروف ہے۔ بیرسٹر سیف نے پشاور میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے اور احتجاج کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا ملک بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کا احتجاجی فائنل کال میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے احتجاج کو علی امین گنڈاپور اور پارٹی لیڈرز لیڈ کریں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com