پاکستان
ندیم انجم کون سا عہدہ سنبھالیں گے؟ نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر یا امریکہ میں سفیر ؟
اسلام آباد (انویسٹی گیشن سیل) سابق ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم ماضی کا حصہ نہیں بننے جارہے بلکہ انہیں حکومت نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر لگانے جارہی ہے۔ عمران حکومت میں معید یوسف کو امریکہ سے بلا کر تعینات کیا گیا تھا لیکن عمران حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی یہ عہدہ خالی پڑا تھا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز سابق ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کو نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر لگانے پر ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
اس سے پہلے تھلوچی نے ہی نیوز دی تھی کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو امریکہ کا سفیر لگایا جائے گا مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز اپنی بات منوا پاتے ہیں یا شہباز شریف فیصلہ ہونا ابھی باقی.