پاکستان

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہباز شریف نے ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل 79 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر بھی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہوگئی۔
اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمار جاری کر دئیے اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔
اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ کے حساب سے وزیراعظم کے خطاب کو دو روز میں 1 لاکھ 43 ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شہباز شریف کے خطاب کی ویڈیو کو 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے کی گئی ویڈیوز کو ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعے یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کی تقریر کو 1 لاکھ ایک ہزار، ترکیہ کے صدر کی تقریر کو 51 ہزار افراد نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com