پاکستان

ایم کیو ایم کی ن لیگ سے ناراضی سامنے آ گئ

کراچی(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے لئے ترقیاتی فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر ایم کیو ایم ناراض ہے، طیشدہ معاہدے پر عمل درآمد میں پیشرفت نہ ہونا بھی وجہ تنازع ہے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ن لیگ کے ساتھ اتحاد پر سوال اٹھا دیئے۔علی خورشیدی نے کہا کہ کارکنان، ووٹر، سپورٹر پوچھ رہے ہیں وفاق میں اتحادی ہونے کا کیا فائدہ ہے، کراچی کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت نے توقعات کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، لگتاہے کہ سندھ کو ترقی کی دوڑ سے دور نکال دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے ذاتی ایشوز نہیں کراچی کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کی ہے
a

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com