دنیا
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو اسرائیل نے دورے سے روک دیا
اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو ملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو اسرائیل پر ایران کے بڑے میزائل حملے کی واضح طور پر مذمت کرنے میں ناکامی پر اسرائیل میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل چند دن میں ایران پر جوابی حملہ کر سکتا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات اور دیگر اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔