ایران نے میزائل حملوں پر کتنے ارب خرچ کیے ؟
ایران نے دو دن قبل اسرائیل پر جو دو سو سپر سونک میزائل داغے تھے وہ فتاح ٹو کہلاتے ہیں۔ ایسا ایک میزائل ایک لاکھ ڈالر کا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران نے اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے صرف ایک رات میں کم و بیش 5 ارب 56 کروڑ پاکستانی روپے مالیت کے میزائل داغے۔
یہ میزائل جدید ترین ہیں۔ لبنانی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق اس میزائل کی رفتار 10 ہزار میل فی گھنٹہ تک ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس میزائل کی کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق فتاح ٹو کی یلغار کو ناکام بنانے کے لیے امریکی میزائل شکن نظام ایرو ٹو اور ایرو تھری کے علاوہ اسرائیل کے میزائل شکن نظام ڈیوڈز سلنگ کو بھی متحرک کرنا پڑا۔
ہر فتاح ٹو میزائل کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیل اور امریکا کو خاصے مہنگے میزائل داغنا پڑے یعنی حملے روکنے کے لیے انہیں بھی خاصا خرچ کرنا پڑا۔ اگر امریکی میزائل شکن نظام متحرک نہ ہوتا تو اسرائیل کے لیے اس حملے کو روکنا ممکن نہ ہو پاتا