پنجابیوں کو وڈیروں کی بجائے علماء کو ووٹ دینے چاہییں ۔مولانا ضیاء الرحمان

لیہ ( اسامہ سعد) پنجاب کے لوگوں کوچاہیے کہ وہ ووٹ دیتے وقت سرداروں وڈیروں کی بجاۓ علماء کا ساتھ دیں۔انجینئر ضیاء الرحمان ۔تفصیلات کے مطابق میلاد گراؤنڈ لیہ میں تحریک تنظیم اہلسنت ضلع لیہ کے زیر اہتمام خدمات اکابرین تنظیم اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما انجینئر ضیاء الرحمان نے کہا کہ جب بھی کوئ دینی مسئلہ ہو لوگ مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام کی طرف دیکھتے ہیں لیکن ووٹ کے وقت وڈیروں ،نوابوں اور جاگیرداروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ ختم نبوت کے محاذ پر مفتی محمود اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا کردار نا قابلِ فراموش ہے۔ ختم نبوت اور ناموس صحابہ کے عنوان پر پر امن جدوجہد کرنے والی تنظیموں کی حمایت کرتے رہیں گے۔ تحریک تنظیم اہلسنت کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عمر فاروق تونسوی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ختم نبوت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ بند کی جاۓ۔ درسی کتب میں سیرت نبوی ، اصحاب رسول و اہل بیت کا تعارف شامل کیا جاۓ۔ مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والوں کو سزا دی جاۓ۔ کانفرنس سے مولانا عبد المجید قاسمی، مولانا کفایت اللہ قاسمی ، مولانا مظہر الحق ،مولانا صدیق اکبر تونسوی ،قاری صبغت اللہ ،مولانا عمر فاروق راجن پوری، مولانا زبیر انقلابی ، مولانا اسماعیل انقلابی سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔ جبکہ سردار اللہ نواز خان سرگانی ، اختر طاہر ، عمر فاروق اعوان نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ بین الاقوامی مقابلہ قرآت میں ایوارڈ یافتہ کم سن قاری ابوبکر نے تلاوت کلام پاک سے سماں باندھ دیا۔ کانفرنس کے اختتام پر تحریک تنظیم اہلسنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا عبد الغفار تونسوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا بھی کرائی۔ جلسہ کی صدارت قاری محمد رمضان رحیمی نے کی ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا صبغت اللہ سراج نے سر انجام دیے۔ جبکہ اسٹیج پر جمعیت علماء اسلام اور تحریک تنظیم اہلسنت کے قائدین مولانا عبدالجبار تونسوی ، قاری محمد رمضان ، صوفی اللہ وسایا حسین احمد مدنی قاری عبدالغفور ، مفتی منیر احمد ، سیف اللہ شاہین ، قاری عبدالغفور ، الیاس طاہر ، مولانا رفیق ، مفتی ریحان فاروق ، مولانا حبیب اللہ خان ، کاشف شہانی، بلال عمر ، طاہر خان میرانی اور قاری منور حسین موجود تھے۔ یہ کانفرنس قاری کفایت اللہ مرحوم و دیگر اکابرین تنظیم اہلسنت کی خدمات کے پرچار کےلیے منعقد کی گئ تھی۔



