پاکستان
حافظ نعیم کی اہم شخصیت سے ملاقات
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق تینوں رہنما ئو ں کے درمیان ملاقات میں غزہ ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں 7 اکتوبر کو غزہ کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا، 7 اکتوبر یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر بھی منایا جاتا ہے