پاکستان

آل پارٹیز کانفرنس: سیاسی صورتحال اور فلسطین کا معاملہ زیر بحث ہوگا

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔آل پارٹیز کانفرنس 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
اطلاعات ہیں کہ کانفرنس میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق تینوں رہنما ئو ں کے درمیان ملاقات میں غزہ ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں 7 اکتوبر کو غزہ کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا، 7 اکتوبر یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر بھی منایا جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com