پاکستان
اسلام آباد میں موجود فوج کے اختیارات کیا ہیں ؟
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری جاری کر دیا۔
مراسلے کے مطابق فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔ مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کریں گے۔ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے بھی اختیارات دئیے گئے ہیں۔مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج۔ آنسو گیس کی بھی اجازت ہو گی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ طاقت کا کم سے کم استمعال کیا جائے گا۔ شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کی جائےگی جبکہ پولیس کی عدم موجودگی میں فوجی اہلکار جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کر سکتے ہیں