پاکستان

چاہت فتح کا بشریٰ انصاری کو جواب

لاہور: سوشل میڈیا اپنے گانوں کی وجہ سے معروف گلوکار اور یوٹیوبر چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے کی گئی تنقید کا بھرپور جواب دیا۔
یوٹیوبر چاہت فتح نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں نہیں سمجھ آتی کہ بڑے بڑے گلوکار اور اب بشریٰ باجی کیوں ان کے بارے میں بول رہے ہیں۔
چاہت نے کہا کہ شاید انہیں لگتا ہے کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔
چاہت فتح علی خان نے بشریٰ انصاری کی کامیڈی کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی اپنے کیریئر کا آغاز مزاحیہ فن سے کیا تھا اور لوگوں کی نقل اتارنے (میمکری) میں ماہر تھیں۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ ان کی وجہ شہرت ان کے لکھے ہوئے گانے ہیں جنہیں لوگ پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com