پاکستان

مطالبات پر مذاکرات نہ ہوئے تو اتوار سے سول نافرمانی شروع: عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلا فیصل چوہدری اور شعیب شاہین نے بدھ کے روز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پیغام پہنچایا کہ اگر ان کے دو اہم مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے یا ان پر مذاکرات کا آغاز نہیں کیا گیا تو اتوار سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دی جائے گی۔تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ 26 نومبر کو مظاہرین پر گولیاں چلانے اور نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں۔ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "خان صاحب نے اتوار تک کا وقت دیا ہے، اگر اس دن تک مذاکرات نہیں ہوتے تو پھر ہم سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔”انھوں نے مزید کہا کہ "اگر سنجیدہ مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو ہم اپنی سول نافرمانی کی کال کو موخر کر دیں گے۔” اس موقع پر فیصل چوہدری نے کہا کہ "یا تو حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات کرے یا پھر ہمیں قائل کرے کہ ان دو معاملات پر مذاکرات کیوں نہیں ہو سکتے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com