چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا، سرکلر جاری
تھلوچی (نیوز ڈیسک )رجسٹرارآفس نے فل کورٹ ریفرنس کا سرکلر جاری کر دیاچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ریٹائر ہونے والے ہیں،ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبرکو ہوگا۔رجسٹرارآفس نے فل کورٹ ریفرنس کا سرکلر جاری کر دیا،سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری سرکلر کے مطابق، ریفرنس صبح 10:30 بجے ہوگا۔
فل کورٹ ریفرنس سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کو عدلیہ اور قانونی برادری ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرے گی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت کے اختتام کے موقع پر سینئر ججز، وکلاء اور حکام کی شرکت متوقع ہے۔رجسٹرارسپریم کورٹ جزیلہ سلیم نےصدرسپریم کورٹ کو خط لکھ کربھی آگاہ کردیا،رجسٹرار نےصدر سپریم کورٹ بارکی ریفرنس کےموقع پر تقریرکی کاپی بھی مانگ لی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 17 ستمبر 2023 کو پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا،فائز عیسیٰ کو 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کیا گیا تھا۔