پاکستان

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 160 کیسز رپورٹ

تھلوچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 160 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک 3 ہزار 136 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے129، لاہور سے 9، بہاولپور سے 4، گوجرانولہ اور سرگودھا سے 3، 3 جبکہ چکوال سے 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ، جہلم، فیصل آباد، خانیوال، جھنگ، گجرات اور پاکپتن سے ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com