پاکستان

پاکستان کی مہمان نوازی کے بارے چینی وزیر اعظم نے کیا کہا؟

عوامی جمہوریہ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا۔
ایک پیغام میں چینی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ جیسے ہی میں جہاز سے اترا، مجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے اور شنگھائی تعاون تنظیم سربراہانِ حکومت کی 23 ویں میٹنگ میں شرکت کرنے پر بہت خوشی ہے۔
چینی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اہم ترقی پزیر، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے، چین کا ہر موسم کا اسٹریٹجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست ہے۔
لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان کو چینی عوام بہت پسند کرتے ہیں اور سراہتے ہیں، 73 سال میں دونوں ممالک نے مستقل اعتماد قائم رکھا اور ایک دوسرے کی حمایت کیان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان تعلقات دو طرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں، جون میں صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف س چین میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی۔
چین کے وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے تعاون مزید مضبوط کرنے کے لیے اسٹریجک رہنمائی فراہم کی، چین جامع اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے جدت کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کے لیے پُرعزم ہے، اس دورے کے ذریعے میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع اور گہرے تبادلوں کا منتظر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com