دنیا

شارک کے پیٹ سے خاتون برآمد

مشی گن: امریکا میں ایک خوفناک واقعے میں ایک لاپتہ خاتون شہری کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد ہوئی ہیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی خاتون جو چھٹیوں کے سفر کے دوران غائب ہو گئی تھیں، کی باقیات شارک کے پیٹ کے اندر سے دریافت ہوئی ہیں۔
امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی 68 سالہ ماں، کولین مونفور انڈونیشیا میں سمندری ساحل پر اپنے شوہر مائیک کے ساتھ سات ہفتوں کی ڈائیونگ ٹور پر لطف اندوز ہو رہی تھیں۔
خاتون انڈونیشیا کی جنوب مغربی ملوکو ریجنسی کے ساحل پر واقع جزیرہ پلاؤ ریونگ آخری بار دیکھا گیا تھا۔
فاکس نیوز نے رپورٹ کیا کہ کولین مونفور کے پانیوں میں غائب ہونے کے دو ہفتے بعد، ایک مقامی ماہی گیر نے ایک پریشان شارک کو دیکھا اور اسے مار ڈالا۔
شارک کے پیٹ کو کاٹنے کے بعد ماہی گیر کو اس کے پیٹ میں سوئیم سوٹ کے ساتھ کولین کی باقیات ملیں۔
ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ شارک کی جانب سے کولین کو مار کر کھایا گیا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com