پاکستان

طلبہ سڑکوں پر

پنجاب کے مختلف شہروں میں طالبات کو مبینہ ہراساں کرنے پر طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
طلبہ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا اور انہوں نے مطالبات پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔
پلے کارڈ پر ’ہم انصاف چاہتے ہیں‘ کے الفاظ درج ہے
احتجاج کرنے والوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور نجی کالج کے سابق طالب علم بھی شامل ہیں۔اس موقع پر چیئرنگ کراس مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
ادھر جہانیاں اور ملتان میں بھی طلبہ نے احتجاجی جلوس نکالے۔
ملتان میں بوسن روڈ پر کالج کے طلبہ نے کالج میں توڑ پھوڑ کی اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے کئی طلبہ کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب ظفروال میں طلبہ نے چوک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com