پاکستان

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ

آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم نجی قانون سازی کے ذریعے لائی جائے گی، 26 ویں آئینی ترمیم سے مطابقت کے لیے ترمیم لائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں منگل کو ترمیم لائی جائے گی، حکومتی اراکین کو اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے رواں سال ستمبر میں صدر مملکت آصف زرداری پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com