پاکستان

آئینی ترامیم پر کافی حد تک کام ہو گیا صرف پھونک مارنی باقی ہے: عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر کافی حد تک کام ہو گیا صرف پھونک مارنی باقی ہے۔ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی میں مسودے پر بات ہو رہی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی آج جے یو آئی سے ملاقات ہو گی، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج اچھی اور مثبت خبروں کا دن ہے، توقع ہے کہ آج یہ کام ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت ہوا تھا۔ اجلاس میں آئینی ترامیم پر 6 جماعتوں کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمٰن اور اے این پی کے ایمل ولی اجلاس میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com