دنیا

سلمان خان کی بلٹ پروف گاڑی کی قیمت

ممبئی: بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے تقریباً چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے۔ اور چونکہ یہ کار ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں۔ کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (2 کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد پہنچانے کےلیے بھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔
درآمد کی جانے والی کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کےلیے مٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کےلیے کیموفلاج بلیک شیلڈز جیسے فیچرز شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سلمان نے گزشتہ سال بھی متحدہ عرب امارات سے ایک بلٹ پروف کار خرید کر درآمد کی تھی، جب انہیں اور ان کے والد سلیم خان کو پہلی بار بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
سلمان خان بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی نئی دھمکیوں کے بعد اپنی حفاظت کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اداکار پچھلے کچھ عرصے سے لارنس بشنوئی گینگ کے ریڈار پر ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے دوست اور سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد انھیں جان سے مارنے کی تازہ دھمکیاں بھی موصول ہوئیں، جس کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com