قومی ترانہ پڑھتے وقت امریکی گلوکارہ کے منہ سے گالی نکل
امریکی انتخابی مہم کے دوران ٹی وی پر براہ راست مباحثے کے وقت قومی ترانہ پڑھتے وقت امریکی گلوکارہ کے منہ سے گالی نکل جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ نے معافی مانگ لی۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق امریکی ریپر گلوکارہ لومس نے صدارتی امیدواروں کے مباحثے سے قبل ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران قومی ترانہ پڑھتے وقت گالی نکالی۔گلوکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ ترانہ ترانہ پڑھتے پڑھتے گالی دیتی ہیں۔
گلوکارہ کی جانب سے گالی دیے جانے کے بعد وہ منتظمین سے قومی ترانہ دوبارہ شروع کرنے سے متعلق اجازت لیتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ کو وہاں موجود افراد بتاتے ہیں کہ ان کی پرفارمنس براہ راست دکھائی جا رہی ہے، اس لیے وہ دوبارہ قومی ترانہ نہیں پڑھ سکتیں اور اسی کو جاری رکھیںگلوکارہ گالی بکنے کے بعد معذرت کرکے قومی ترانے کو پڑھنا شروع کرتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد وہ مزید غلطی کرتی ہیں اور ترانہ پڑھنے کے دوران ہی کہتی ہیں کہ وہ پریشان ہوگئی تھیں۔
نوجوان گلوکارہ کی جانب سے قومی ترانہ پڑھنے کے دوران گالی نکالنے اور پھر دوبارہ غلطی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا، جس پر انہوں نے قومی ترانے کو پڑھنے کے دوران گالیاں بکنے اور غلطی کرنے پر معافی بھی مانگ