پاکستان

فضل الرحمان کے انکار کی صورت میں فوجی عدالتوں کے قیام کا امکان

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس کے اختتام کے بعد بلاول زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمن کیساتھ ملاقات کا احوال بتایا،بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمن کیساتھ ہونے والی گفتگو بارے کابینہ ارکان کی موجودگی میں بتایا۔
انھوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے مثبت رویہ اپنا یا تاہم ہم کبھی حتمی بات جان نہیں سکتے،آج دو بجے تک انتظار کیا جائے گا کہ مولانا سے ملاقات ہوتی ہے اور وہ کیا جواب دیتے ہیں،اگر مولانا فضل الرحمٰن نے آج دن دوبجے تک حامی نہ بھری تو کابینہ کا اجلاس ہوگا اور مولانا فضل الرحمن کے مسودے سے ہٹ کر پرانے مسودے سے بہت ساری چیزوں کو شامل کریگی۔
مولانا فضل الرحمٰن اگرنہ مانے تو مسودے میں فوجی عدالتوں کے قیام کی شق بھی آسکتی ہے، مولانا فضل الرحمن سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں اصلی مسودے میں شامل شقوں کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اگر مولانا فضل الرحمٰن مان گئے تو پھر پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر مولانا فضل الرحمٰن خود بل پیش کرینگے، قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں میں الگ الگ دو تہائی اکثریت موجو دہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com