پاکستان
بشریٰ بی بی کی رہائی کا حکم
اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظورکرلی
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ عدالت نے 10،10لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے جبکہ آج ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے دلائل کا آغاز کیا تھا۔
آج عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فوری فیصلہ سنادیا