دنیا
ہاشم صفی الدین کی شہادت کیسے ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
الحدث ٹی وی کا کہنا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی سربراہی کے لیے نامزد رہنما ہاشم صفی الدین اسرائیلی بم باری میں نہیں بلکہ دم گھٹنے سے شہید ہوئے۔
الحدث ٹی وی کے مطابق ہاشم صفی الدین نے بیروت کےجنوبی ٹاؤن ضاحیہ میں بنکر میں پناہ لی ہوئی تھی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے یکم اکتوبر کو بنکر پر قائم عمارت پر لگاتار بم باری کی تھیالحدث ٹی وی کے مطابق ہاشم صفی الدین بم باری کے 3 دن بعد آکسیجن کی شدید کمی سے دم گھٹنے سے شہید ہوئے۔
گزشتہ روز حزب اللّٰہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی تھی