دنیا

اگلے امریکی صدر کی پیشگوئی کرنے والا ہپو

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت امریکی صدارتی انتخابات 2024ء سے متعلق بڑی پیش گوئی کرنے والے ہپو مو ڈینگ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
رواں سال ہی پیدا ہونے والے تھائی لینڈ کے ننھے ہپو مو ڈینگ نے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکس کی مشہور ’مون واک‘ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی تھی، تاہم اب اس ننھے ہپو نے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھائی لینڈ کے ہپو نے اگلے امریکی صدر کا نام بتا دیاوائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ مقامی چڑیا گھر میں اگلے امریکی صدر کا نام قبل از وقت جاننے کے حوالے سے سرگرمی کا اہتمام کیا گیا۔
ننھے ہپو مو ڈینگ کے سامنے 2 تربوز رکھے گئے جن پر ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی کملا ہیرس کے نام درج تھے، پھر موڈینگ پانی سے نکل کر سیدھا پھلوں کی ٹوکری کی جانب چلا گیا اور اس تربوز سے لطف اندوز ہونے گا جو ریپبلکن لیڈر کے حق میں تھا۔
یہ ویڈیو تھائی لینڈ کے شہر سی رچا کے کھاؤ کھیو اوپن چڑیا گھر میں ریکارڈ کی گئی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ سی رچا کے اس ننھے ہپو مو ڈینگ کی پیش گوئی کتنی سچ ثابت ہوتی ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com