خوشاب کی خبریں

خوشاب:بس کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

قائد آباد کے علاقے واپڈا کالونی میں مسافر بس کا کار سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خوشاب کے علاقے آدھی کوٹ قائد آباد میں مسافر بس اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو خوشاب منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس لاہور سے بھکر جارہی تھی، جب کہ کار سواروں کا تعلق بھکر سے تھا جو سردگودھا میں بھلوال آئے تھے اور واپس بھکر جارہے تھے کہ واپڈا کالونی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com