دنیا

سلمان خان کو قتل کی دھمکی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر بدنام زمانہ بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل اور تاوان کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو لارنس بشنوئی کے بھائی کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں لارنس بشنوئی کا بھائی ہوں اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں بشنوئی کمیونٹی کے مندر میں جاکر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ادا کریں ورنہ اگر وہ نہ مانے تو ہم اسے مار ڈالیں گے، ہمارا گروہ اب بھی سرگرم ہے‘۔
ممبئی ٹریفک پولیس کو یہ پیغام گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر واٹس ایک پر موصول ہوا ہے اس سے قبل بھی ایک ایسا ہی دھمکی آمیز پیغام موصول کیا گیا تھا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مذکورہ ملزم کو گرفتار کر چکی ہے۔
پولیس فی الحال اس پیغام کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس کے پیچھے موجود شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں اے این آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کیخلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ٹویٹ میں ممبئی پولیس کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ ’اداکار سلمان خان کو دھمکی کے معاملے میں ورلی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا جارہا ہے جس نمبر سے یہ پیغام آیا تھا اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینے بالی ووڈ کے سپر اسٹار کو 2 کروڑ ادا کرنے کے مطالبے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کی اور 30 ​​اکتوبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ کے ایک رہائشی کو گرفتار کیا تھا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com