دنیا
ڈپٹی کمشنر لیہ کا تعمیراتی منصوبوں میں معیار کو برقرار رکھنےکے لیے تھرڈ پارٹی کمیٹی کی تشکیل

ڈپٹی کمشنر لیہ، امیرا بیدار نے مختلف محکمہ جات کے ٹینڈرز میں شفافیت کو یقینی بنانے اور تعمیراتی کام کے معیار کو سو فیصد درست رکھنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے تھرڈ پارٹی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو نہ صرف ٹینڈرز کی جانچ پڑتال کرے گی بلکہ تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی بھی کرے گی۔ اس اقدام سے یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ تمام حکومتی منصوبے معیار کے مطابق مکمل ہوں اور کرپشن یا بدعنوانی کا کوئی بھی موقع نہ ملے۔



