دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نےایلون مسک کو اپنی جیت کی وجہ قرار دے دیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپیس ایکس کے ملک ایلون مسک کو ستارہ قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد فلوریڈا میں عوام سے خطاب کیا۔
دورانِ خطاب انہوں نے صدارتی مہم کے لیے نمایاں مالی مدد پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے درمیان آج کی رات ایک نیا ستارہ موجود ہے، ایک نئے ستارے ایلون نے جنم لیا ہے، وہ ایک حیرت انگیز انسان ہیں، جنہوں نے 2 ہفتے تک فلاڈیلفیا، پینسلوینیا سمیت سوئنگ ریاستوں میں انتخابی مہم چلائیخیال رہے کہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024ء کی صدارتی مہم کے لیے نمایاں مالی مدد فراہم کی ہے۔
انہوں نے اکتوبر 2024ء تک ٹرمپ کی صدارتی مہم کے لیے تقریباً 132 ملین ڈالرز عطیہ کیے۔
مالی تعاون کے علاوہ ایلون مسک نے ٹرمپ صدارتی مہم کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر بھی حصہ لیا، جس کا اعتراف خود ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بھی کیا۔
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کی جیت کو ’کرسٹل کلیئر‘ قرار دیاواضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com