انڈیا کی ’جعلی عدالت‘ جہاں اصل کیسز کے فیصلے بھی ہوئے اور ضمانتیں بھی
انڈین انڈیا ٹو ڈے کے مطابق احمد آباد کے ایک شہری کو مبینہ طور پر ٹریبونل قائم کرنے، خود کو سرکاری ثالث کے طور پر ظاہر کرنے اور مقدمات کو نمٹانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت موریس سیموئل کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔
چھان بین سے یہ معلوم ہوا ہے کہ زیرِ حراست شخص نے سنہ 2019 میں زمینی تنازع کے متعلق حکم نامہ جاری کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خود ساختہ عدالت پانچ برسوں سے کام کر رہی تھی۔
جعلی عدالت کا بھانڈہ اُس وقت پُھوٹا جب زمینی تنازع کا مقدمہ احمد آباد کی سول عدالت میں دوبارہ زیرِ سماعت آیا۔
سول عدالت کے رجسٹرار کی شکایت کے بعد جعلی عدالت قائم کرنے والے شخص کے خلاف انڈین قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہےریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں جعلی عدالت لگانے کے الزام پر ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے